ڈوڈہ //مدرسہ عربیہ اسلامیہ کاہرہ ٹانٹہ کا 12واں سالانہ جلسہ اختتام پذیر ہوا جس دوران 4 حفاظ کی دستار بندی عمل میں لائی گئی۔سالانہ جلسہ کی تقریب میں کئی علماء کرام و سیول سوسائٹی نے کی شرکت کی۔ اس موقع پر بولتے ہوئے علماء کرام نے عوام الناس سے قرآنی تعلیمات و آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں کے مطابق عملی زندگی گذارنے پر زور دیتے ہوئے مدارس و مکاتب کی ہر ممکن معاونت کرنے کی اپیل کی۔انہوں نے نئی نسل کی صیح تعلیم و تربیت کرنے و نوجوانوں کو دنیا و آخرت سنوارنے کے لئے سیرت طیبہ کا مطالعہ کرنے پر بھی زور دیا۔اس موقع پر مفتی محمد آصف، مولانا شکیل احمد و مفتی یحییٰ سمیت دیگر کئی مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ مدرسہ ہذا کے بچوں نے نعتیہ کلام و تقاریریں بھی کیں۔مدرسہ کے مہتمم مولانا محمد اشرف نے آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارہ ہذا کی کارکردگی کا خلاصہ بیان کیا۔تقریب میں سابق وزیر غلام محمد سروڑی نے بھی شرکت کرکے حفاظ کرام، والدین و تدریسی عملہ کو مبارکباد پیش کی۔