مدرسہ اشاعت القران میں شب برأت کا پروگرام منعقد

تھنہ منڈی//تھنہ منڈی کے مدرسہ اشاعت القران میںشب برات کے عنوان سے خوبصورت پروگرام منعقد کیا گیا ۔ امیر جماعت الحاج نصیر احمد رینہ کی صدرات میں منعقدہ پروگرام میں حاجی محمد بشیر شال، شبیر احمد ملک، ایڈوکیٹ ظہور احمد بٹھی، الحاج عبدالرشید شالودیگران نے بھی شرکت کی ۔اس پروگرام کے دوران بچوں کی جانب سے نعتیہ کلام پیش کئے گئے جبکہ مقررین نے مذکورہ مدرسہ کے بچوں کی حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ منتظمین کی کارکردگی کی تعریف بھی کی ۔مقررین نے کہاکہ حافظ عبدالمجید بانڈے کی محنت و لگن سے بچوں کو دینی تعلیم فراہم کی جارہی ہے ۔ امیر جماعت الحاج نصیر احمد رینہ نے والدین کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ انہوں نے دین کی خدمت کیلئے اپنے بچوں کو دینی تعلیم دینے کیلئے کوششیں کی ہیں جبکہ یہ بچے اسلامی تعلیم حاصل کر کے معاشرے کو مزید بیدارکرینگے ۔اس کے علا وہ مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی ،ہسپلوٹ اور ٹنڈ محلہ مسجد میں بھی پروگراموں کا اہتمام کیا گیا ۔