سرینگر// محکمہ خزانہ نے مالی سال 2021-22کے لئے آمدنی ذرائع کے تحت مزید 25فیصدفنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ محکمہ خزانہ کے شعبہ بجٹ کے اکاونٹس افسر جاوید احمد وانی کی طرف سے جاری محکمہ خزانہ واضح مدوں مشاہرہ و معاوضہ، گرانٹ ان ایڈ (محصول کی نوعیت) اور اجرت (آؤٹ سورسنگ)کے تحت مالی سال2021-22 کے بجٹ تخمینہ سے مزید 25 فیصد رقومات واگزار کرنے کی اجازت دیتا ہے محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ رقومات’ بیم ‘کے ذریعے جاری کیے جائے۔