مختلف سڑک حادثات میں 6 افرادزخمی

 مینڈھر؍؍مینڈھر کے نڑول علاقہ میں ایک ٹا ٹا سو مو گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جوسب ضلع ہسپتال مینڈھر میں زیرعلاج ہیں۔تفصیلات کے مطابق چھو نگا ں علاقہ سے مینڈھر کی طرف آ رہی ایک سوموگاڑی زیر نمبرJK14A0499 جمعہ کی صبح حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے جن کی شناخت محمد رفیق اور شازیہ کوثر کے طور پر ہوئی ہے ۔حادثے کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ موقعہ پر پہنچ گئے اور انھوں نے فوری طور زخمی مسافروں کو سومو گاڑی سے باہر نکال کر سب ضلع ہسپتال مینڈھر پہنچایا جہاں پر وہ زیر علاج ہیں۔اس سلسلہ میں بلاک میڈیکل افسر مینڈھرڈاکٹر پرویز احمد خان کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی خطرہ سے باہر ہیں۔اس بارے میں عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سو مو گاڑی تیز رفتاری سے آ رہی تھی جس پر ڈارئیور کنٹرول نہیں کر پا یا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آ گیا ۔البتہ مینڈھر پولیس مقدمہ درج کرکے تحقیقات کر رہی ہے۔علاوہ ازیں ایک دیگرسڑک حادثے میں چٹیاری چنگس جموں پونچھ ہائی وے پرایک موٹرسائیکل اورکارکی ٹکرکے نتیجے میں چارافرادزخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ایک کارزیرنمبری JK08A-7008 اورموٹرسائیکل کی ٹکرہونے سے چارافراد جن میں ساحل ولد کھیم راج ،کھیم راج ولدامرناتھ،رینکادیوی زوجہ وپن کماراورآدرش سیال ولد وپن کمارساکنان نونیال نوشہرہ کے طورپرہوئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔