جموں اورادھمپورمیں سڑک حادثات، 19افرادزخمی
جموں//جموں اورادھم پوراضلاع میں پیش آئے مختلف سڑک حادثات میں 19افرادزخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق اتواروپیرکی درمیانی رات سانبہ سے جموں کی طرف آرہی ایک منی بس ،کنجوانی علاقہ میں ہائی وے پرڈیوائیڈرسے ٹکرانے کے بعدکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 12 افرادزخمی ہوگئے۔ایک دیگرسڑک حادثے میں ادھم پورکے را م نگرعلایق میں ایک جیپ سڑک سے لڑھک کرگہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں 7افرادزخمی ہوئے۔
سندیپ آر ڈی ڈی محکمہ میں پی آئی او نامزد
جموں //آر ٹی آئی ایکٹ 2009 کے سیکشن 5 (1 ) کی رو سے سندیپ سیونٹرا ڈپٹی سیکرٹری آر ڈی ڈی کو محکمہ دیہی ترقی اور پی آر میں پبلک انفارمیشن آفیسر نامزد کیا گیا ہے تا کہ آر ٹی آئی ایکٹ 2009 کے مدوں کی موثر عمل آوری کو یقینی بنایا جا سکے ۔
’دکانداروں کیلئے لیبر محکمہ کا کلینڈر‘
چیمبرآف کامرس وزیرخزانہ سے ملاقی
سرینگر//کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرئز کے نائب صدر ناصر حمید خان نے سرکار کی طرف سے ہفتہ میں دکانداروں کو ایک دن دکانیں بند کرنے کے حکم نامہ جاری کرنے پر وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو سے ملاقات کی۔جموں سیکریٹریٹ میں منعقدہ میٹنگ کے دوران چیمبر آف کامرس کے نائب صدر نے چیمبر کا نقطہ نظر سامنے رکھا۔میٹنگ کے دوران وزیر خزانہ نے چیمبر کو یقین دہانی کرائی کہ انکے نقطہ نظر پر غور کیا جائے گا،جبکہ اس پالیسی مسئلے پر ریاستی سرکار،فریقین کو اعتماد میں لے کر معقول و مثبت ردعمل پیش کریں گی۔ بیان کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے یقین دہانی کرائی کہ سرکار ایس آر ائو 472کو کچھ وقت تک التواء میں رکھنے پر غور کریں گی۔
بجلی اور تعلیم محکموں کے بجٹ منصوبوں کا جائیزہ
جموں// بجٹ سے پہلے محکموں کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کی ایک کڑی کے طور پر پرنسپل سیکرٹری فائنانس نوین کمار چودھری نے متعلقہ افسروں کے ساتھ بجلی اور تعلیم محکموں کے بجٹ منصوبوں کو زیر بحث لایا۔پرنسپل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم ڈاکٹر اصغر حسن سامون، کمشنر سیکرٹری بجلی ہرردیش کمار، سیکرٹری تعلیم فاروق احمد شاہ، ڈائریکٹر بجٹ امتیاز احمد اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے۔پرنسپل سیکرٹری خزانہ نے ریاستی بجٹ برائے سال 2018-19 کی تیاریوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کا عمل7 نومبر کو شروع کیا تھا۔ اس موقعہ پر نوین کمار چودھری نے محکموں سے کہا کہ وہ ترقیاتی اور فلاحی کاموں کے لئے رقومات کا منصفانہ تصرف یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے بجٹ جنوری کے مہینے میں پیش کرنے کا عمل شروع کیا ہے تا کہ ترقیاتی عمل کو دوام بخشا جاسکے۔
ویجی لنس کمیشن سرینگر میں 22 اور 23 نومبر کو شکایات سُنے گا
جموں//ریاستی ویجی لینس کمیشن ایس وی سی اولڈ اسمبلی کمپلیکس سرینگر میں واقع اپنے دفتر میں 22 اور 23 نومبر کو دو سٹنگس کا اہتمام کر رہا ہے جس دوران متعلقین کی شکایات سُنی جائیں گی ۔ متعلقہ پارٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان تاریخوں پر حاضر رہیں ۔ اس کے علاوہ جو خواہشمند افراد ذاتی طور پر شکایات درج کرانا چاہتے ہوں وہ بھی ان دونوں دن کمیشن کے دفتر میں حاضر ہو سکتے ہیں ۔
حریت (ع)اور فریڈم لیگ وفود کی مغیث کے لواحقین سے تعزیت پرسی
سرینگر// حریت(ع) چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی ہدایت پر حریت وفد نے پارمپورہ سرینگر جاکر گزشتہ دنوں جاں بحق کئے گئے مغیث احمد میر کو خراج عقیدت پیش کیا ۔وفد میںمشتاق احمد صوفی، پیر غلام نبی ، ایڈوکیٹ یاسر دلال اور فاروق احمد سوداگر شامل تھے۔اس موقعہ پر میرواعظ نے مغیث کے والدکے ساتھ ٹیلیفون پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’ ہمارے نوجوان جس عظیم نصب العین کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں اس کو پایہ تکمیل تک لیجانا قیادت اور قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘ ۔ دریں اثنا حریت ترجمان نے گزشتہ تین دن سے ایک بار پھر حریت چیئرمین کی مسلسل خانہ نظر بندی اور اُن کی پر امن دینی ،سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پہرے بٹھانے کیخلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں کے ان ہتھکنڈوں کی مذمت کی۔اس دوران پیپلز فریڈم لیگ ترجمان نےمغیث احمد اور حاجن میں حاجن میں جاں بحق ہوئے عسکریت پسندوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی پالیسیاں یہاں کے نوجوان نسل کو عسکریت کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور کررہی ہے ۔ترجمان نے کے مطابق تنظیم کا ایک وفد چیف آرگنائزر امتیاز احمد کی قیادت میں پارمپورہ گیا جہاں انہوں نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔
قاضی گنڈ کا ایک گاﺅںپانی سے محروم
عارف بلوچ
ڈورو//قاضی گنڈ کے مضافاتی گاﺅں بانی محلہ ناگرس میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے ،جس کے سبب مقامی آبادی کو پانی کے حصول کیلئے لمبی مسافت طے کر نا پڑتی ہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اُن کا گاﺅں پینے کے پانی سے محروم ہے اورحکومت نے آج تک گاﺅں میں پائپیں نہیں بچھائیںجس کی وجہ سے لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے سخت مشکلات درپیش ہیں ۔اُنہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کے مشکلات کو مدنظر رکھ کر گاﺅں میں پائپیں بچھانے کا کام شروع کرے تاکہ موسم سرما میں لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔
آغا حسن عالمی کانفرنس میں شرکت کرنے سے قاصر
سرینگر// انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اورسینئر حریت رہنما آغاسید حسن ایران کی راجدھانی تہران میں 23 نومبر کومنعقد ہونے والی بین الاقوامی سالانہ اسلامی بیداری کانفرنس میں اس سال سفری جواز کی عدم فراہمی کی وجہ سے شرکت نہیں کر سکیں گے۔ موصوف کوڈاکٹر علی اکبر ولایتی کی طرف سے کانفرنس میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے، تاہم سفری جواز نہ ملنے کی وجہ سے آغا حسن کانفرنس میں شرکت سے قاصر رہیں گے۔ ایران میں سالہاسال سے یہ کانفرنس منعقد ہوتی ہے جس میں دنیا بھر سے مقتدر علما ، دینی تنظیموں کے رہنما اور اسلامی اسکالر شرکت کرکے دین و شریعت کی تبلیغ و تشہیر سے ج±ڑے مسائل و معاملات پر تبادلہ خیال کرکے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرتے ہیں۔ اس دوران انہوںنے پیپلز پارٹی کے چیئرمین سید سلیم گیلانی کے برادراور عالم دین مولوی غلام مصطفی گیلانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔