مختصر خبریں

 بڈ گام میںسمگلر گرفتار 

 نشیلی ادویات ضبط 

سرینگر//بڈ گام میں پولیس نے منشیات کے ایک سمگلرکو گرفتار کر کے نشیلی ادویات ضبط کر لی ۔پولیس پوسٹ ناربل نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر مازہامہ ریلوئے پل کے نزدیک ایک منشیات فروخت رمیض راجہ ولد محمد یوسف ساکن پٹن کو گرفتار کر کے اس کے تحویل سے نشہ ور ادویات ( کوڈین ) 8بوتلیںضبط کر لیں ۔ 
 

کنگن ٹریفک حادثے میں2 زخمی

سرینگر// وسن کنگن کے نزدیک سڑک حادثے میں ایک تویرا گاڑی زیر نمبر JK10K/5911جسکوڈرائیور ہلال احمد خان ولد علی محمد خان ساکن کُنن چلا رہا تھا اور ایک آلٹو کار زیر نمبر JK16/8583 جسکو ڈرائیور ظہور احمد ولد غلام محیٰ لدین ساکن ڈب وسن چلا رہا تھا کے بیچ آپس میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں آلٹو کار میں سوار دو افراد غلام رسول حجام ولد عبدال سلام ساکن منی گام قیصراحمد بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکن ریپورہ لار زخمی ہوئے ۔
 
 

پولیس کا طرز عمل انتقام گیری پر مبنی:تحریک حریت

سرینگر//تحریک حریت نے سجاد احمد بٹ ولد حاجی غلام حسن بٹ ناگام چاڈورہ اور مشتاق احمد گنائی ولد محمد کمال گنائی واتھورہ چاڈورہ کو طویل عرصے سے تھانہ میں گرفتار رکھنے کے بعد 302،307، 109کے فرضی دفعات میں پھنسا کر سنٹرل جیل منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے انتقام گیری کا سلسلہ دراز کیا ہوا ہے اور جوانوں کو بلا جواز ان فرضی کیسوں میں مبتلا کرکے اُن کا مستقبل تاریک بنایا جارہا ہے۔ایک بیان میں تحریک حریت نے اس طرح کے ظلم وجبر سے انسانی حقوق کی پامالی کی جارہی ہے اور انسان سکون اور امن کو غارت کیا جارہا ہے۔
 

گاندربل میں محکمہ موٹر وہیکلزکی جانب سے میڈیکل کیمپ 

گاندربل//ارشاد احمد//محکمہ موٹر وہیکلز گاندربل کی جانب سے گاڈورہ میں میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا۔موٹر وہیکلز محکمہ کی جانب سے ان افراد کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جن کو آج ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لئے گاڈورہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنا تھا۔میڈیکل کیمپ میں کئی ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔دن بھر جاری رہنے والے میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں افراد کی طبی جانچ کی گئی تاکہ ڈرائیور لائسنس اجراءکرنے کے لئے جسمانی طور پر فٹ ثابت ہو۔اس موقع پر اسسٹنٹ ریجینل ٹرانسپورٹ آفیسر گاندربل عارف احمد شاہ،انسپکٹر سہیل قادری،انسپکٹر ظہور احمد رنگریز اور محکمہ کادیگر عملہ بھی موجود تھا۔
 

ٹنل کے قریب غیر ریاستی شہری سے فکی ضبط 

ڈورو/عارف بلوچ/جواہر ٹنل کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں نے فکی ضبط کر کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس نے سرینگر سے جموں جارہی گاڑی زیر نمبرJK03C-5999کو روک کر تلاشی کاروائی کے دوران10کلو فکی ضبط کر کے ہمیش سنگھ ولد سونت رام ساکن نوشہرہ پنجاب کو گرفتار کر کے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے ۔