راجوری //محکمہ صحت نے سنکاری میں طبی مرکز کو بند پائے جانے پر چار ملازمین کو معطل کردیاہے ۔محکمہ کے مطابق مقامی لوگوںنے طبی مرکز بند ہونے کے بارے میں سینئر افسران کو بتایا جس پر دن کے ساڑھے بارہ بجے بلاک میڈیکل افسر کنڈی ڈاکٹر اقبال ملک نے موقعہ پر پہنچ کر جائزہ لیا اور یہ پایاگیاکہ خواتین بچوں کو اٹھاکر باہر انتظار کررہی ہیں مگر طبی مرکز بند ہے ۔اس لاپرواہی پر جونیئر فارماسسٹ عزیر مرزا ، ایف ایم پی ایچ ڈبلیو کنچن دیوی ، ایف ایم پی ایچ ڈبلیو سنیتا کماری اور صفائی والا ریاض الحق کو معطل کردیاگیاہے ۔