محکمہ فوڈ سیفٹی کا بازاروں کا معائنہ

 سرینگر// شہر سرینگر میں صارفین کو فراہم کئے جانے دودھ کے معیار کی جانچ کی مہم کے دوران محکمہ فوڈ سیفٹی نے بازاروں سے دودھ کے 80نمونے حاصل کئے جبکہ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین کی بدولت10کوئنٹل ملاوٹی دودھ کوموقعہ پر ہی ضائع کیا گیا ۔کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن شکیل الرحمان کی ہدایت پر محکمہ کی ایک ٹیم نے کل شہر سرینگر کے مختلف مقامات پر دودھ کے جانچ کی مہم چلائی جس دوران دودھ کے 80نمونے حاصل کئے جبکہ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ وین کی بدولت10کوئنٹل ملاوٹی دودھ کوموقعہ پر ہی ضائع کیا گیاجبکہ دودھ کیلئے استعمال میں لائے جانے والے غیر معیاری کنٹینروںکو تباہ کیا گیا ۔مہم کے دوران شہر میں تازہ دودھ لانے والے ددودھ فروشوں کو حفظان صحت کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی گئی ۔ان افراد سے کہا کیا کہ وہ معیاری کنٹینروں کا استعمال کریں ۔محکمہ نے ان افراد کو ہدایت دی کہ وہ تازہ دودھ کی فراہمی کے عمل کو ہموار کرنے کے لئے فوری طور پر فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ کے تحت اپنا اندراج کروائیں۔محکمہ نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی شکایت کو فون نمبر 0194-249519 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔