محکمہ فائنانس میں پھیر بدل

سرینگر/بلال فرقانی/ محکمہ خزان میں15ڈائریکٹر فائنانس سطح کے افسران کے تبادلے عمل میں لائے گئے جبکہ ڈائریکٹر اکاونٹس اینڈ ٹریجریز کشمیر اور ان کے جموں کے ہم منصب کو بھی تبدیل کیا گیا ۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری(فائنانشل کمشنر) خزانہ اتل ڈھلو کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جموں کشمیر فنڈس آرگنائزیشن پرویز سجاد صوفی کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل لوکل فنڈ آڈیٹ اینڈ پنشن تعینات کیا گیا جبکہ زرعی یونیورسٹی جموں کے ڈائریکٹر فائنانس راجیش تلوار کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر فائنانس قانون،انصاف و پارلیمانی امور محکمہ میں تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق ڈائریکٹر اکونٹس اینڈ ٹریجریز جموں نیرج گپتا بخشی کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر فنڈس آرگنائزیشن، ڈائریکٹر اکونٹس اینڈ ٹریجرئز کشمیر شاہین محمد اشرف کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر فائنانس اے آر آئی ٹرینگس، ڈائریکٹر فائنانس صنعت و حرفت راجیش چندر کوتوال کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر اکاونٹس اینڈ ٹریجرئز جموں اور ڈائریکٹر فائنانس اے آر آئی ٹرینگس سریش کمار کول کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر فائنانس محکمہ صنعت و حرفت کے طور پر تقرریاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈائریکٹر فائنانس ریاض احمد شا ہ کو تبدیل کرکے محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج محکمہ میں ڈائریکٹر فائنانس، محکمہ قانون و اںصاف و پارلیمانی امور کے ڈائریکٹر فائنانس اشوک کمار کو تبدیل کرکے محکمہ عمومی انتظامی میں ڈائریکٹر فائنانس اور محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کے ڈائریکٹر فائنانس عبدالحمید کمار کو تبدیل کرکے ڈاٗریکٹر اکاونٹس اینڈ ٹریجریز کشمیر تعینات کیا گیا۔ حکم نامہ کے مطابق محکمہ اوسنگ بورڈ کے ڈائریکٹر فائنانس مدن لال کو تبدیل کرکے زرعی یونیورسٹی جموں میں ڈائریکٹر فائنانس، فنڈس آرگنائزیشن ڈویژنل آفس جموں میں ڈائریکٹر فائنانس سکھونت کور ساسن کو تبدیل کرکے محکمہ کاپرائیٹو میں ڈائریکٹر فائنانس اور محکم سماجی بہبود جموں کے ڈائریکٹر فائنانس ارچنا کماری کو تبدیل کرکے اوسنگ بورڈ میں ڈائریکٹر فائنانس تعینات کیا گیا۔