سرینگر// محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری نے ہول سیل مرغ فروشوں کی6دکانوں کو سیل کیا ہے جبکہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں سے8 ہزار کے قریب جرمانہ وصول کیا۔ محکمہ شہری رسدات و امور صارفین کے انفورسمنٹ اسکارڈ نے جمعرات کو شہر کے متعدد علاقوں جن میں ٹینگ پورا،بٹہ مالو، پارم پورہ، پندچھ منڈی،چھتہ بل، بژھ پورہ، صورہ،عید گاہ،نوشہر اور دیگر علاقوں کا دور کیا وہاں دکانوں پر مال کا معائینہ کیا۔انفورسمنٹ اسکارڈ کے سربرا مشتاق احمد وانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اس دوران اضافی قیمتوں،اور اشیائے ضروریہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں دکانداروں سے8ہزار400روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ اسکارڈ نے گوشت، مرغ، بیکری،چائے فروشوں اور دیگر دکانوں کا بھی معائنہ کیااور اس دوران6 ہول سیل پولٹری دکانوں کو بھی قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں سیل کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ کے دوران سرینگر میں 979دکانوں کو معائینہ کیا گیا اور قوانین کی خلاف ورزی کے مرتب162دکانداروں سے ایک لاکھ59زار600روپے کا جرمانہ وصول کیا گیا اور11دکانوں کو بھی سیل کیا گیا۔وانی نے مزید کہا کہ امسال وادی میں قریب58لاکھ روپے کا جرمانہ بھی وصول کیا گیا جبکہ93دکانداروں کے خلاف کیس اندراج کرنے کے علاوہ قریب400دکانوں کو سیل کیا گیا۔