بلال فرقانی
سرینگر// انتظامیہ نے جموں کشمیر میں16اسسٹنٹ اکاونٹس افسراں کے تبادلے اور تقرریاں عمل میں لائیں جبکہ محکمہ اکنامکس اینڈ سٹیٹکس(شماریات) میں بھی4 اعلیٰ افسراں کے تبادلے عمل میں لائے گئے۔ ایڈیشنل چیف سیکریٹری( فائنانشل کمشنر فائنانس) اتل ڈھلو کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق محکمہ سیاحت،سیول سیکریٹریٹ میں تعینات ڈائریکٹر پرویز سجاد ککرو کو تبدیل کرکے ڈیولپمنٹ ایکس پنڈیچر ڈویژن محکمہ خزانہ میں تبدیل کیا گیا،جبکہ وہ اپنا چارج یکم مئی سے سنبھالیں گے۔ محکمہ تعلیم میں تعینات انچارج جوائنت ڈائریکٹر مدن گوپال کو تبدیل کرکے محکمہ بجلی،سیول سیکریٹریٹ میں ڈائریکٹر پلاننگ کے عہدے پر فائز کیا گیا جبکہ چیف پلاننگ افسر ڈوڈہ پرشوتم کمار( انچارج جوائنٹ ڈائریکٹر) کو تبدیل کرکے محکمہ تعلیم سیول سیکریٹریٹ میں تعینات کیا گیا۔آرڈر کے مطابق ضلع شماریات افسر ڈوڈہ سریش کمار( انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر) کو تا حکم ثانی اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ چیف پلاننگ افسر ڈوڈہ کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا۔ اس دوران ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس اینڈ ٹریجرئز مہیش داس کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق اسسٹنٹ کاونٹس افسر الیکٹرک مینٹینس ادھمپور کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آڈیٹس اینڈ انسپکشنز جموں میں تعینات کیا گیا جبکہ ڈائریکٹر جنرل آڈیٹس اینڈ انسپکشنز جموں کے اسسٹنٹ کاونٹس افسر اجیت کمار کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ ٹریجری افسر سب ٹریجری دھمری میں تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق اسسٹنٹ کاونٹس افسر بی ڈی ائو چوکی چورہ جموں مہند پاک کو تبدیل کرکے سب ٹریجری پونی اور ڈائریکٹوریٹ آف شیپ اینڈ انمل ہسبنڈری جموں میں تعینات اسسٹنٹ کاونٹس افسر مینا گپتا کو تبدیل کرکے میو میٹرنٹی اسپتال گاندھی نگر جموں میں تعینات کیا گیا۔ الیکٹرک مینٹینس اینڈ آر ای ڈویژن جموں میں تعینات اسسٹنٹ کاونٹس افسر گیتا دیوی کو تبدیل کرکے ڈائریکٹوریٹ آف شیپ اینڈ انمل ہسبنڈری جموں اور جنریشن ڈویژن پی ڈی سی ادھمپور میں تعینات اسسٹنٹ کاونٹس افسر کلدیپ کمار کو تبدیل کرکے میکنکل انجینئرنگ ڈویژن ادھمپور کے علاوہ الیکٹرک ایم اینڈ آر ای ڈویژن پونچھ میں تعینات اسسٹنٹ کاونٹس افسر عنایت اللہ کو تبدیل کرکے سپر انٹنڈنٹ انجینئر ہائیڈرولک پونچھ میں تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق اسسٹنٹ ٹریجری افسر ارناس ریاسی محمد ماہد خان،جن کے پاس اسسٹنٹ ٹریجری افسر دھمری کا اضافی چارج تھا کو تبدیل کرکے ٹرانسمیشن ڈویژن ادھمپور جبکہ انچارج اسسٹنٹ اکاونٹس افسر ٹی ایل ایم ڈی تھرڈ ادھمپور دھورکا ناتھ کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کاونٹس افسر بسنت گڑھ اور ایس ای ہائیڈرولک پونچھ میں اسسٹنٹ کاونٹس افسر سمیش رینا کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کاونٹس افسر محکمہ تعمیرات عامہ پونچھ میں تبدیل کیا گیا۔حکم نامہ کے مطابق بلاک ڈیولپمنٹ افس پانتھال میں تعینات اسسٹنٹ کاونٹس افسر، روی کمار جن کے پاس اسسٹنٹ ٹریجری آفس پونے کا اضافی چارج تھا کو تبدیل کرکے انچارج انچارج اسسٹنٹ ٹریجری افسر ارناس، میونسپل کونسل پونچھ میں تعینات اسسٹنٹ کاونٹس افسر موہر سنگھ کو تبدیل کرکے الیکٹریک ایم اینڈ آر ای ڈویژن پونچھ اور انچارج اسسٹنٹ کاونٹس افسر،محکمہ تعمیرات عامہ محمد بشیر کو تبدیل کرکے انچارج اسسٹنٹ کاونٹس افسر میونسپل کونسل پونچھ تعینات کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق انچارج اسسٹنٹ کاونٹس افسر رامن گپتا،جنہیں اسسٹنٹ ٹریجری افسر بسنت گڑھ کے طور پر تبدیل کیا گیا اور انہیں انچارج اسسٹنٹ کاونٹس افسر الیکٹرک مینٹینس اینڈ آر ای ڈویژن ادھمپور تعینات کیا گیا۔ سرکاری حکم نامہ کے مطابق اسسٹنٹ کاونٹس افسر سونیا بھت کو تبدیل کرکے انچارج اسسٹنٹ کاونٹس افسر بلاک ڈیولپمنٹ آفس قاضی گنڈ اور انچارج اسسٹنٹ کاونٹس افسر تبریز صادق کو انچارج اسسٹنٹ کاونٹس افسر بی ڈی ائو بھلا کے طور پر تعینات کیا گیا۔