جموں //کمشنر سیکرٹری جنگلات و ماحولیات منوج کمار دویدی نے محکمہ جنگلات کی کیڈ ر جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ جے اینڈ کے آئی ایف ایس افسروں کاپچھلا کیڈر جائیزہ 2006 میں لیا گیا تھا اور یہ عمل ہر پانچ سال کے بعد دوہرایا جاتا ہے ۔ میٹنگ میں پی سی سی ایف /چیف وائلڈ لایف وارڈن جے اینڈ کے سریش چُگ ، اے پی سی سی ایف /ڈائریکٹر سوشل فارسٹری ڈیپارٹمنٹ جے اینڈ کے ایس کے گپتا ، ایم ڈی جے اینڈ کے ایس ایف سی واسو یادو ، سی سی ایف سنٹرل عبدالغنی حجام ، سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ جنگلات رومیش کمار ، ڈائریکٹر فائنانس محکمہ جنگلات آر ایس بالی ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات رام سیوک ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات پنکج کٹوچ اور سٹیٹ فارسٹری کیڈر کے نمائندے موجود تھے ۔ میٹنگ کے دوران ریاست میں آئی ایف ایس افسروں کی تعداد میں استحکام لانے ، افسرو ں کی کمی کو دور کرنے و دیگر اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منوج کمار دویدی نے کہا کہ باقاعدہ کیڈر جائیزے کی بدولت محکمہ کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایف ایس اور سٹیٹ فارسٹ سروس سے تعلق رکھنے والے افسران کے جائیز مطالبات پورے کئے جائیں گے تا کہ محکمہ کی کارکردگی اطمینان بخش ہو ۔