بانہال // جموں سرینگر شاہراہ پر مگرکوٹ کے مقامی منتخب پنچایتی نمائیندوں کی قیادت میں لوگوں نے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ لوگ مگرکوٹ رامسو اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی سپلائی کی باقاعدگی کیلئے گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رامسو اور اکڑال پوگل پرستان کے درجنوں علاقوں میں بجلی کا بحران ہے اوربجلی کرایہ کی ادائیگی کے باوجود صارفین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ واقع کی اطلاع کے بعد پولیس اور دیگر سول افسروں کی مداخلت سے احتجاجی مظاہروں میں شامل لوگوں کویقین دلایا گیا کہ ان کے مسائل کو اعلی حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا اور بجلی کی فراہمی ی باقاعدگی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔