ٹنگمرگ// پٹن کے یال نامی علاقے میں 8 روز قبل ترسیلی لاین کی مرمت کے دوران زخمی ہونے والا ڈیلی ویجر ملازم صورہ میڈیکل انسچوٹ میں دم توڑ گیا۔مذکورہ شہری 10 اپریل کو 44 سالہ غلام حسن وانی ولد عبدالرحمن وانی ساکن مگہامہ کنزر یال پٹن میں ترسیلی لاین کی مرمت کررہا تھا کہ اس دوران گرڈ اسٹیشن پٹن سے سپلائی بحال کی گئی اور غلام حسن کھمبے پر بری طرح جھلس گیا اورنیچے گرکر شدید زخمی ہوا۔اُسے فوری طور سکمز منتقل کیا گیا جہاں وہ 8روزبعد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ علاقے کی آبادی نے چیف انجینئر بجلی سے اپیل کی ہے کہ مرحوم کے پسماندگان کو مالی معاونت کے علاوہ سرکاری نوکری فراہم کی جائے۔