محکمہ اطلاعات کی جانب سے مصوری مقابلہ کا انعقاد

رام بن //ضلع اطلاعاتی مرکز کی جانب سے اسراریہ فریدیہ مڈل سکول بٹوت میں ڈیزاسٹر رسک میں کمی لانا کے موضوع پر مصوری اور بحث و مباحثہ کا اہتمام کیا گیا۔سکول کے پرنسپل اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جبکہ سکول کے استاد توصیف احمد نے پروگرام کی صدارت کی۔ مقابلے میں کل ملا کر 25طلاب نے شرکت کی۔مصوری میں مریم جہان کو بہترین فنکار قرار دیا گیا جبکہ بحث و مباحثۃ میںمسکان اختر نے پہلی پوزیشن اور حسن رضا نے دوسری پوزیشن حاصل کی، جس میں سکول کے مختلف کلاسوں کے8 طلاب نے شرکت کی اور موضوع پر اپنا نقطہ و نگاہ پیش کیا۔مقررین نے ڈیزاسٹر کی وجہ سے جان و مال کا نقصان کم کرنے پر زور دیا ۔لیکر کے دوران انسان کی جانب سے بنائی ہوئی یا قدرتی ڈیزاسٹر کی صورت میں جان و مال کے تحفُظ کیلئے متعدد اقدامات پر تفصیلی جانکاری دی گئی۔اسکے علاوہ بازیابی کاروائیوں اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں استعمال کئے جارہے آلہ جات کے سلسلہ میں ایک راست ڈیمانسٹریشن دیا گیا۔محکمہ اطلاعات کے رول کی ستائش کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ جانکاری ،تخلیقی اور تعلیم کا استعمال کرنے سے سیفٹی کلچر کی تعمیر کی جاسکتی ہے۔انہوںنے کل ہم نشو نما کیلئے طلاب سے غیر نصابی کاروائیوں میں شرکت کرنے کی صلاح دی ۔مقابلہ کے علاوہ طلاب اور کلا کاروں نے ایک ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔ بعد ازاں ، مقابلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں میں اسناد اور ٹرافیاں بھی تقسیم کی گئیں۔