اننت ناگ//میونسپل کمیٹی ڈورو ویری ناگ کے صدر و کارڈی نیشن کمیٹی اربن لوکل باڈیز کے چیئرمین محمد اقبال آہنگر دوبارہ کمیٹی کے چیئر مین منتخب ہوئے ۔بینکٹ ہال سرینگر میں ایک تقریب ہوئی جس میں میونسپل صدور نے شرکت کی ۔اس موقع پر باتفاق رائے محمد اقبال آہنگر کو کارڈی نیشن کمیٹی کا چیئر مین دوبارہ مقرر کیا گیا ۔کمیٹی کے ممبران نے نومنتخب چیئر مین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات پیش کیں ۔