حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کے گائوں بھینچ سے محلہ ککڑیاں اور دھڑہ کی رابطہ سڑک کاتعمیراتی کام عرصہ دراز سے مکمل نہیں کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مقامی شہریوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے وہاں سے گزرنا محال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ سڑک کے لئے رقومات واگزار کی گئی ہیں،وہ کس ٹھیکیدار کو دی گئی ہیں اس کی خبر لی جائے اور اسے ہدایت کی جائے کہ جلد سے جلد تعمیراتی کام مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کو سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گاڑیوں والے وہاں جا نہیں رہے ہیں کیونکہ ان کی گاڑیوں کو سڑک کی خستہ حالے کی وجہ سے نقصان ہو جاتا ہے۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ وہاں کا دورہ کر کے سڑک کا جائزہ لیں اور اس کے بعد لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کریں۔