محبوبہ مفتی خانہ نظربند

سرینگر//پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی کو کل ترال جانے سے روک دیا گیا ۔ پولیس نے اُن کی گپکار رہائش گاہ کے مرکزی دروازے پرتالا لگا دیا اور انہیں باہر آنے کی اجازت نہیں دی۔محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا’’ مجھے ایک بار پھر  خانہ نظر بند کردیا گیا ہے، مجھے ترال جانے کی اجازت نہیں دی گئی‘‘۔پولیس نے انکی رہائش گاہ کے صدر دروازے کے باہر گاڑی کھڑا کی اور انہیں پیغام بھیجا کہ سیکورٹی کی وجہ سے انہیں رہائش گاہ سے باہر آنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔محبوبہ مفتی نے کہاکہ وہ سیر ترال کا دورہ کرنا چاہتی تھی جہاں لوگ الزام لگارہے ہیں کہ فورسز تباہی مچا رہے ہیں ، گھروں میں توڑ پھوڑ کر جارہی ہے ، دیہاتیوں کو بے رحمی سے پیٹ رہی ہے۔ لیکن مجھے وہاں جانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوںنے کہاکہ اس سے لگتا ہے کہ حکومت کے پاس چھپانے کیلئے بہت کچھ ہے، اس لئے انہوں نے مجھے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔