جموں// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا،جموں و کشمیر انتظامیہ اور حکومت ہند کے سینئر افسران کے ساتھ جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ جموں و کشمیر انتظامیہ مرکزی وزیر داخلہ نے سلامتی کی صورتحال میں بہتری، 2018 میں عسکریت پسندی کے واقعات میں 417 سے 2021 میں 229 تک کمی اور 2018 میں 91 سے کم ہوکر 2021 میں 42 تک سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کی تعریف کی۔امت شاہ نے عسکریت پسندوں کے خلاف فعال کارروائیوں پر زور دیا اور انہیں محفوظ پناہ گاہوں یا مالی مدد سے نہ دینے کا توڑ کرنے ر زور دیا۔ انہوں نے سیکورٹی فورسز اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ انسداد عسکریت پسندی کی موثر کارروائیوں اور جیلوں سے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے حقیقی وقت میں تال میل کو یقینی بنائیں۔ وزیر داخلہ نے جموں و کشمیر میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو مزید مضبوط بنانے کا حکم دیا تاکہ نارکو عسکریت پسندی کو روکا جا سکے۔امیت شاہ نے کہا کہ سرحد پار سے دراندازی اور عسکریت پسندی کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے سیکورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے تاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پرامن اور خوشحال جموں و کشمیر کے وڑن کو حاصل کیا جا سکے۔