جموں //اکثریتی فرقے کیخلاف متنازعہ بیان دینے پر پولیس کی جانب سے کیس درج کرنے کے بعد بی جے پی نے سابق قانون ساز کونسل ممبر اور پارٹی لیڈر کیخلاف وجہ بتائو نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے پارٹی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا ہے۔ سابق ایم ایل سی وکرم رندھوا کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میںوہ انتہائی قابل اعتراض بیان دیتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔جموں بار ایسوسی ایشن او دیگر غیر سرکاری تنظیموں کی جانب سے احتجاج کرنے کے بعد پولیس نے اس کیخلاف تر کوٹہ نگر پولیس سٹیشن میں کیس زیر ایف آئی آر نمبر357/2021 زیر دفعات295 درج کیا ۔اسکے ساتھ ہی جموں کشمیر بھاجپا صدر نے اسکے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے سے وضاحت طلب کی اور ساتھ ہی اسے اپنے بیان پر معافی مانگنے کیلئے کہا۔منگل کو بھاجپا نے مذکورہ لیڈر کیخلاف ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے اسے پارٹی ذمہ داریوں سے فارغ کردیا۔ پارٹی صدر رویندر رینہ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے’’ وکرم رندھوا کو فوری طور پر نہ صر پارٹی ذمہ داریوں سے فارغ کیا جاتا ہے بلکہ اسکے پاس اگر کوئی عہدہ ہے تو اسے بھی واپس لیا جاتا ہے‘‘۔وکرم رندھوا پارٹی کے جموں کشمیر سٹیٹ سیکریٹری تھے اور یہ عہدہ بھی واپس لیا گیا ہے۔
متنازعہ بیان کا شاخسانہ
