ڈوڈہ //حلقہ کے موضع ساوندمنڈل کھیلانی میں بی جے پی کے سیئنرلیڈروں ۔پارٹی کارکنوں اور منتخبہ پنچوں و سرپنچوں نے سابقہ وزیر و ایم ایل اے شکتی پریہار کا استقبال کیا۔اس موقعہ پر ساوند پنچایت کے مختلف دیہات کے50سے زائد نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔پریہار نے نئے کارکنوں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی تعداد 65فیصد سے زائد ہے اور انکا نریندر مودی کے مشن کا کامیاب بنانے میں ایک اہم رول ہے،تاکہ 21ویں صدی میں بھارت دنیا کی سربراہی کرے۔انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی تعداد بی جے ی کے نظریات کے ساتھ وابستہ ہو رہی ہے،جو کہ ملک اور قوم کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع ڈوڈہ میں ترقیاتی کاموں میں سرعت لانے پر بی جے پی کو ضلع میں اچھی کامیابی حاصل ہو رہی ہے۔انہوں نے لوگوں کی جانب سے انکا والہانہ استقبال کرنیپر لوگوں کا شکریہ ا دا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ لوگوں کی دعاوں وسے مستقبل میں بھی حلقہ کی بھلائی کے لئے کام کرتے رہیں گے۔پروگرام میں دیگران کے علاوہ بی جے وائی ایم لیڈر کرشن چنڈیل و دیگر معزز شہری بھی موجود تھے۔