متعدد نوجوانوں نے جموں وکشمیر پیپلز مومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی

 کوٹرنکہ //اسمبلی حلقہ بدھل درہال کے متعدد نوجوانوں نے جموں وکشمیر پیپلز مومنٹ میں شمولیت اختیار کرلی ۔اسمبلی حلقہ کے کیول ،گبر ،راج نگر ،بوھل اور لوہر کیول علا قوں کے نوجوانوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔اس موقعہ پر پارٹی لیڈر فاروق اندرابی نے نوجوانوں کا پارٹی میں استقبال کرتے ہو ئے امید ظاہر کہ ان نوجوانوں کی شمولیت سے پارٹی مذکورہ علا قوں میں مزید مضبوط ہو گی ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر شاہ فیصل کی قیادت میں ریاستی نوجوانوں کو ایک مثبت سوچ اور روشن مستقبل فراہم کیا جائے گا ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کرتے ہو ئے کہاکہ وہ جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کی مضبوطی کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں شوکت علی ٹھاکر ،محمد اشرف بابا ،فردوس ،سنجے کمار ،چوہدری لیاقت علی ودیگران شامل ہیں ۔