سرینگر// پولیس نے لبریشن فرنٹ کے زونل آرگنائزر بشیر کشمیری کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتاری کے بعد بشیر کشمیری کو کرالہ کھڈ پولیس اِسٹیشن میں مقید رکھا جارہا ہے ۔ واضح رہے کہ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی اور زونل صدر نور محمد کلوال نیز تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال احمد صدیقی جنہیں پولیس نے کئی دیگر قائدین کے ہمراہ ۳؍ دسمبر کے روز گرفتار کیا تھا بھی ابھی تک پولیس کی حراست میں ہی ہیں جب کہ انہیں بالترتیب تھانہ کوٹھی باغ اور تھانہ شہید گنج میں رکھا جارہا ہے