مبارک گل کاحلقہ انتخاب عید گاہ کا دورہ

 سرےنگر//نےشنل کانفرنس کے سنئےر لےڈر اور ممبر اسمبلی عےد گاہ مبارک گل نے کل حلقہ انتخاب عید گاہ کا ہنگامی دورہ کےا اور مختلف علاقوںمےں ہورہی ترقےاتی کاموں کا موقع پہ جائزہ لےا ۔انہوں نے قلمدان پورہ،پتھر مسجد،عشائی کوچہ،اسلام ےاربل مجاہد منزل ،دلال محلہ،سےد حمےد پورہ،نواب بازار،ڈک پورہ جمالٹہ،راہباب صاحب عالی کدل،گور گڈی محلہ،شمس دوری،زےنہ کدل میں ڈرےنج سسٹم، گلی کوچوں و سڑکوں کی حالت دےکھ کر مختلف محکموں کے افسران جن مےں مےونسپلٹی ،آر۔اےنڈ ۔بی۔محکمہ بجلی،محکمہ صحت عامہ کے افسران کو موقع پہ ہداےت دے کہ فی الفورلوگوں کی مانگوں کو پورا کرے جن مےں گلی کوچوں کی مرمت ،سڑکوں کی مرمت،بجلی ،پانی ،راشن جےسے مسائل قابل ذکر ہیں۔ ممبراسمبلی کے ہمراہ نےشنل کانفرنس کے اعلیٰ عہداداران اور ورکران موجود تھے ۔انہوںنے کہا اگر دےکھا جائے موجودہ سرکار سے رےاست کے لوگ پوری طرح ناراض ہیں اور لوگ طرح طرح کے پرےشانےوں اور مشکلات مےں مبتلا ہوئے ہیں اور اب عوام کی بھی ےہی خواہش ہے کہ آےندہ سرکار نےشنل کانفرنس کی ہی ہونے چاہے اور اےک خاص بات ےہ ہے کہ مالی سا ل اب ختم ہونے جارہا ہے مگر ابھی بھی کانٹرےکٹرس ،عارضی ملازمےن ،آنگن واڈی ورکران کو کافی ساری مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔