نیوز ڈیسک
نئی دہلی//وزیراعظم نریندر مودی نے ماہ رمضان کے آغاز پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے دعاکی ہے کہ یہ مقدس مہینہ ہمارے معاشرے میں مزید اتحاد اور ہم آہنگی لائے۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نریندر نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر اپنی مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹویٹ میں، وزیراعظم مودی نے کہا’’رمضان کے آغاز پر نیک خواہشات۔ دُعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ ہمارے معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دے‘‘۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ اس مہینے سے غریبوں کی خدمت کی اہمیت کی بھی تصدیق ہو سکتی ہے۔