کولگام// ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر شمیم احمد وانی نے افسران اورٹریڈ یونین نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران ماہِ رمضان کی آمد کے پیش نظر انتظامات کو حتمی شکل دی۔اس موقعہ پر اے ڈی ڈی سی،اے سی آر،اے آر ٹی او،اے ڈی خوراک،رسدات و امور صارفین،کولگام کی چار میونسپل کمیٹیوں کے ایگزیکٹیو انجینئران اورصدر ٹریڈرس فیڈریشن کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ضلع ہیڈ کواٹر میں عوام کی سہولیات کے لئے کنٹرول روم قام کیا گیا ہے ۔ترقیاتی کمشنر نے عوامی سہولیات کے لئے بجلی،پانی اوراشیأ خوردنی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنانے کے علاوہ صفائی ستھرائی کی طرف ٹھوس توجہ مبذول کرنے پر زوردیا۔اس دوران ترقیاتی کمشنر نے آفیسران کو قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کے بہتر سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکے۔