تھنہ منڈی// ماڈل بوائز ہائز اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں گزشتہ روز طلبہ کے والدین اور اسکولی اساتذہ کاایک تعارفی اجلاس کاانعقادکیاگیا۔اجلاس میں قصبہ تھنہ منڈی کے دوردرازعلاقہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباءنے والدین نے شرکت کرکے تعلیمی نظام اوربچوں کی تعلیمی میدان میںکارکردگی کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔اس موقعہ پروالدین نے اسکول میں ریاضی اور کیمسٹری کے لیکچرکی عدم دستیابی پرتشویش کااظہارکیاگیا۔انہوں نے کہاکہ لیکچراروں کی کمی کی وجہ سے ہمارے بچوں کی تعلیم پرمضراثرات مرتب ہورہے ہیں۔اس دوران والدین نے محکمہ تعلیم پرزوردیاکہ وہ طلباءکی پریشانی کاازالہ کرنے کےلئے فوری پرسکول میں ریاضی اور کیمسٹری کے لیکچررکی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔اس موقعہ پروالدین نے مزیدکہاکہ تھنہ منڈی ایک سرد علاقہ ہونے کے سبب سرمائی تعطیلات طلبہ کےلئے بہتر ہیں اورا سبارے میںمتعلقہ حکام کوکئی بار مطلع کیا جاچکا ہے لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ والدین کی سیر حاصل گفتگو اور طلبہ کے مسائل کے ازالہ کے لئے اسکول کے پرنسپل محمد صدیق گنائی نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ محکمہ تعلیم کے اعلی افسران کے نوٹس میں لا یا جائے گا۔انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پڑھائی پر خصوصی توجہ دیکر ان کی اسکول میں حاضری کو یقینی بنائیں۔
ماڈل ہائرسکینڈری سکول تھنہ منڈی میںوالدین ۔اساتذہ اجلاس
