سرینگر//پولیس نے سنیچر کو بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام کے ماچھوا علاقے میں علی الصبح فورسز کے ساتھ گولیوں کے تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے فوری طور پر جاں بحق جنگجو کی شناخت نہیں کی ۔
ماچھوا، سرینگر کے مضافات میں باغ مہتاب کے نزدیک واقع ہے جہاں ذرائع کے مطابق پولیس اور فورسز نے آج مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
آپریشن کے دوران فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کے مطابق یک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوگیا۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جاں بحق جنگجو سے ایک بندوق اور ایک پستول بر آمد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق علاقے میں فورسز آپریشن جاری ہے۔