سرینگر//پولیس نے سنیچر کو بتایا کہ وسطی ضلع بڈگام کے ماچھوا علاقے میں فورسز آپریشن کے دوران فرار دوسرے جنگجو کو کھریو میں گرفتار کیا گیا ہے۔اس آپریشن کے دوران پہلے ہی ایک عدم شناخت جنگجو کو جاں بحق کیا گیا تھا۔
پولیس نے ایک ٹویٹ میں انسپکٹر جنرل کشمیر رینج وجے کمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا”ماچھوا بڈگام آپریشن کے دوران فرار دوسرے جنگجو کو کھریو میں گرفتار کیا گیا ہے۔یہ گرفتاری ایک خصوصی اطلاع کے بعد عمل میں لائی گئی اور گرفتار شدہ جنگجو کے قبضے سے ایک پستول اور ایک گرینیڈ بر آمد کئے گئے“۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آج علی الصبح ماچھوا میںگولیوں کے تبادلے میں ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے تاہم جاں بحق جنگجو کی شناخت نہیں کی ۔
ماچھوا، سرینگر کے مضافات میں باغ مہتاب کے نزدیک واقع ہے جہاں ذرائع کے مطابق پولیس اور فورسز نے آج مشترکہ تلاشی آپریشن شروع کیا ۔
آپریشن کے دوران فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کے مطابق ایک عدم شناخت جنگجو جاں بحق ہوگیا۔اس آپریشن کے دوران فرار ہوکر بچ نکلنے والے دوسرے جنگجو کو پولیس کے مطابق کھریو میں گرفتار کیا گیا ہے۔مذکورہ جنگجو کے ساتھ ساتھ پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس نے پہلے ہی جاں بحق جنگجو کی تحویل سے ایک بندوق اور ایک پستول بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا۔