سرینگر// محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ7اکتوبر سے مالی سا ل 2021-22 کے نظر ثانی شدہ تخمینوں کی بجٹ تجاویز اور مالی سال2022-23 بجٹ تخمینے کے آمدن ا ور کیپیکس بجٹ بشمول سی ایس ایس اور پی ایم ڈی پی سمیت واجبات پر بحث شروع ہوگی۔ ڈائریکٹر جنرل بجٹ ایم وائی ایتو نے محکموں کو مشورہ دیا ہے کہ بجٹ اعلانات (2021-22)پر عمل درآمد کی رپورٹ ،بجٹ بحث سے قبل تیار کی جائے۔ڈائریکٹر جنرل بجٹ نے کہا کہ محکمے صرف ان افسران کو اپنے متعلقہ بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے بلا ئیں جو بالکل ضروری سمجھیں جائیں جبکہ جموں میں مقیم افسران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بجٹ بحث میں حصہ لیں گے۔ اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ7اکتوبر کو محکمہ زرعی پیداوار، باغبانی،اینمل و شیپ ہسبنڈری،ماہی گیری ،8اکتوبر کوشہری ترقی و مکانات،تواضع،توشہ خانہ و ایسٹیٹ،محکمہ تعلیم، امور صارفین و عوامی تقسیم کاری،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور11اکتوبر کویوتھ سروس اینڈ سپورٹس، و فروغ ہنر ، محکمہ سیاحت،محکمہ ثقافت،کواپریٹو،تعمیرات عامہ اور12 کتوبر کو محکمہ داخلہ،محکمہ مال،محکمہ آفات سماویٰ،راحت،باز آبادکاری و نگرانی،دیہی ترقی اور بجلی محکمہ بجٹ بحث میں شرکت کرے گا۔ ڈائریکٹر جنرل بجٹ کے مطابق18اکتوبر کو محکمہ منصوبہ بندی،ترقی و نگرانی،محنت وروزگار،سٹیشنری و پرنٹنگ اور اے آر آئی ٹرینگس،ٹرانسپورٹ،محکمہ قانون، انصاف و الیکشن،پارلیمانی امورات بجٹ بحث میں شرکت کریں گے۔20اکتوبر کو پی ایچ ای(جل شکتی) کے علاوہ آبپاشی و فلڈ کنٹرول،محکمہ جنگلات،قبائلی امورات اور محکمہ خزانہ بجٹ بحث میں تبادلہ خیال کرے گا۔