عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بڈگام کے ایک مضافاتی گائوںمیں ملی ٹینٹوں نے 2غیر مقامی مزدوروں کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔ اتر پردیش کے دو نوںمزدوروںکو ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دی ۔وہ بڈگام میں سکھ ناگ نالہ پرجل جیون ایک پروجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔حملہ مازہامہ ماگام میں قبرستان کے قریب پیش آیا جو نالہ سکھ ناگ کے کنارے واقع ہے۔دونوں مزدوروں کو گولیاں لگیںایک کو بازو میں جبکہ دوسرے کو ٹانگ میں گولیاں لگنے سے چوٹیں آئیں۔ انہیں فوری طور پر طبی علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ اسپتال ماگام منتقل کیا گیا۔واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس نے کیس درج کر کے حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔