ماتا ویشنو دیوی بھگدڑ: لیفٹیننٹ گورنر نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیا

جموں// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ماتا ویشنو دیوی بھون کٹرا جموں میں بھگدڑ مچ جانے سے ہوئے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بھگدڑ سے 12 زائرین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔
اُن کے مطابق یہ واقع کیسے رونما ہوا اس کی تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے بھی اس معاملے پر بات کی ۔
ایل جی نے بتایا کہ مرنے والوں کو فی کس دس لاکھ اور زخمیوں کو دو لاکھ بطور ایکس گریشا دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔