عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //خشک موسم کی پیش گوئی کے درمیان، جمعہ کو جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میںکم سے کم 13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قاضی گنڈ میں 11.0 ،پہلگام میں کم سے کم 7.5، کوکرناگ بھی 10.7 ، کپوارہ میں 9.8 ،گلمرگ میں 8.1 درجہ حرارت تھا۔ جموں میں شبانہ درجہ حرارت 24.3 ، بانہال میں13.8 ، بٹوٹ میں 17.3 اور بھدرواہ میں 13.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔پیشن گوئی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران عام طور پر موسم خشک رہے گا تاہم چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ 18-19 مئی تک، عام طور پر ابر آلود موسم اور کہیںہلکی بارش “مختصر مدت” کے لیے متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 سے 25 مئی تک عام طور پر خشک موسم متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “مجموعی طور پر، 25 مئی تک موسم کی کوئی خاص سرگرمی متوقع نہیں ہے۔