لیہہ میں المناک حادثہ | ٹرک لڑھک گیا

کنگن //لیہہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں سیمنٹ سے بھرا ایک ٹرک گہری کھائی میں جا گرا جس دوران گاڑی میں سوار9غیر ریاستی مزدور لقمہ اجل بن گئے ۔ صوبہ لداخ کے لامہ یورو علاقے میں سنیچر کو سیمنٹ کے تھیلوںسے بھرا ٹرک زیر نمبر JK13B/0171 سڑک سے لڑک کر گہری کھائی میں جا گراجس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو کنبوں سے تعلق رکھنے والے 9غیرافراد لقمہ اجل بن گئے۔ٹرک سونہ مرگ سے لداخ کی طرف جارہا تھا۔اس میں سیمنٹ بھرا تھا اوراس میں سواردو کنبوں سے تعلق رکھنے والے مزدور سیمنٹ تھیلوں کے نیچے دب کر لقمہ اجل بن گئے ۔ مارے گئے تمام افرادراجستھان کے اجمیرضلع سے تعلق رکھتے تھے ۔ حادثے میں ایک شخص معجزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ یہ غیر ریاستیمزدور لداخ میںجھاڑو بیچنے کے لئے جا رہے تھے ۔ایس ایس پی لداخ سرجان شکلا نے کشمیر عظمیٰ کو فون پر بتایا کہ لامہ یورو کے مقام پر  ٹرک کو حادثہ پیش آیا جس میں بچے، خواتین سمیت 9افراد کی موقع پر موت واقع ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرک ڈرائیور کے قابو میں نہیں رہی  اور لڑھک کر کھای میں جاگری۔