پونچھ// لیگل سروسز اتھارٹی (DLSA) پونچھ کی جانب سے ضلع موبائل مجسٹریٹ او ر سیکرٹری ڈی ایل ایس اے جاوید رانا کی قیادت میںبس اسٹینڈ پر ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس دوران ڈرائیور طبقہ سے جہاں پیدل چلنے والے راہگیروں کی سلامتی کے لئے ہوشیاری سے گاڑیاں چلانے اور ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے پرزور دیا گیاوہاں ان سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے لفافوں کااستعمال نہ کرنے کے ساتھ ساتھ کوڑے کو یوں ہی پھیک دینے کے بجائے کوڑا دانوں میں ڈالنے کی ہدایت کی۔ اس دوران خصوصی طور پر اضافی اشیاء جن میں پلاسٹک کی بوتلیں، پیٹیاں اور دیگر ڈبے وغیر کو نالیوں میں ڈالنے سے عوام کو پرہیز کرنے کی ہدایت بھی جار ی کی گئی ۔اپنے خطاب میں ضلع موبائل مجسٹریٹ او ر سیکرٹری ڈی ایل ایس اے جاوید رانانے ڈرائیوروں کو اور لوڈنگ اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے کو کہا۔ انہوں نے ڈرائیورں سے نشہ کے اثر میں گاڑیاں نہ چلانے کی صلاح دی اور انہیں گاڑیاں چلانے کے دوران موبائیل کا استعمال نہ کرنے کو بھی کہا۔ جب کہ اس دوران ایڈوکیٹ بانو پرتاب، جگجیت سنگھ نے بھی معلوماتی لیکچر دیئے۔