جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے ڈوگری منتادیوس کے موقعہ پر بالخصوص جموں و کشمیر کے لوگوںاوریوٹی کے ڈوگری بولنے والے لوگوں کو دلی مبارک بادپیش کی ہے۔یہ دن آئین ہند کے آٹھویں شیڈول میں ڈوگری زبان کو شامل کرنے کی یاد میں منایا جاتا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ زبان ایک ثقافتی شناخت ، ورثہ ہے اور کسی بھی زبان کو فروغ دینے کے لئے اِجتماعی کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔کسی بھی خطے کی ترقی کو مقامی ثقافت ، اَدب اور زبان کی ترقی کے ساتھ بھی ناپا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ بنیادی طور مطلوبہ نتائج کو حاصل کرنے کے لئے حکومت ڈوگری اور جموں و کشمیر کی دیگر مقامی زبانوں کے فروغ کے لئے پُرعزم کوششیں کررہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نہ صرف حکومت بلکہ ہر شراکت دار کو بھی ڈوگری لسانی ثقافتی ورثہ کے فروغ اور تحفظ کے لئے اکٹھا ہونا چاہئے اور ثقافتی شناخت کے تحفظ کے لئے مقامی زبانوں کے اِستعمال پر بھی توجہ دینی ہوگی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈوگری کو پہلے ہی جموں و کشمیر کے یوٹی کی پانچ سرکاری زبانوں میں شامل کیا جا چکا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر کاڈوگری منتادیوس پر پیغام | مقامی زبانوں کے استعمال پر توجہ دی جائے
