سرینگر//مرکز نے لیفٹنٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان کا استعفیٰ منظور کر دیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے منگل کو جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر فاروق احمد خان کے استعفیٰ کو منظور کر دیا ہے ۔ اس ضمن میں جے ایس جی کے ایل منیش تیواری کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے ” ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ آپ کا لیفٹنٹ گورنر یوٹی جموں کشمیر کے مشیر کے بطور دیا گیا استعفیٰ منظور کر دیا گیا ہے اور متعلقہ حکام نے اسکی منظوری دی ہے ۔ خیال رہے کہ لیفٹنٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے اتوار کی شام اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں لگائی جا رہی تھی لیفٹنٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان سیاست میں شامل ہونے جا رہے ہیںتاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی بھی بیان ان کی جانب سے سامنے نہیں آیا ہے ۔