بلال فرقانی
سرینگر//لیفٹیننٹ جنرل امردیپ سنگھ آوجلہ نے دیویندر پرتاپ پانڈے کی جگہ فوج کی 15ویںکور کی کمان سنبھالی۔دفاعی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایاگیاکہ جنرل پانڈے نے ملی ٹینٹوں کو بے اثرکرنے کیلئے انتھک آپریشن کیے ، جس میں کم سے کم نقصان اور صفر شہری ہلاکتیں ہوئیں۔کشمیر کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے اور تشدد کے راستے پر مجبور کرنے کے لیے وائٹ کالرجنگجوئوں کی طرف سے کی جا رہی بنیاد پرستی اور اکسانے کو روکنے کے لیے مختلف پروگراموں کو شامل کیا گیا۔مختلف اقدامات کے ذریعے نوجوانوں کو شامل کیا گیا، کھیلوں سے لے کر ثقافتی میدانوں تک اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے متعدد پلیٹ فارمز کو بڑھایا گیا۔دفاعی ترجمان نے کہاکہ مشترکہ کوششوں کا ثمرحاصل ہوا،کیونکہ جنگجوئوں کی تعداد کم ہو کر150 تک پہنچ گئی۔ بیان میں مزید کہاگیاکہ جنرل پانڈے نے ایک بہتر سپاہی،شہری رابطہ کو یقینی بنایا۔انہوںنے سوپور، شوپیاں، درد پورہ، ترہگام اور کشمیر کے دور دراز علاقوں کے ان کے اچانک دوروں نے عوام کے ساتھ ان کے تعلقات کو بڑھایا۔ اس کوشش میں شہریوں کو مختلف کھیلوں، ثقافت، فنون، تعلیم، ہنر مندی اور صحت کے اقدامات میں شریک کیا گیا۔ جنرل پانڈے نے گمراہ نوجوانوں کو ایک موقع دینے کی تاکید کی، کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ جموں و کشمیر میں دیرپا امن کے حصول میں اہم ہے۔ ’
لیفٹنٹ جنرل اے ایس آوجلہ نے چنار کور کی کمان سنبھال
