سرینگر/سرینگر۔جموں شاہراہ پر لیتہ پورہ کے نزدیک گوری پورہ میں جمعرات کو جنگجوئوں نے سی آر پی ایف کی ایک گاڑی کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 20اہلکارہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔
جنگجوئوں کا یہ حملہ اپنی نوعیت کا انوکھا حملہ تھا جس میں جنگجوئوں نے سی آر پی ایف گاڑی کو دھماکے کی زد میں لایا۔
اطلاعات کے مطابق علاقے میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد علاقے میں لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔
ذرائع کے مطابق پورے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔