لکھیم پور کھیری تشدد معاملہ آشیش کو دہلی جانے کی اجازت

 یو این آئی

نئی دہلی// سپریم کورٹ نے منگل کو مرکزی وزیر اجے مشرا کے بیٹے اور لکھیم پور کھیری تشدد کیس کے اہم ملزم آشیش مشرا کی ضمانت کی شرائط میں نرمی کر دی ہے ۔عدالت عظمیٰ نے انہیں یہ نرمی دی اور انہیں دہلی جانے اور اپنی بیمار ماں کی دیکھ بھال اور بیٹی کے علاج کے لیے وہاں رہنے کی اجازت دی۔جسٹس سوریہ کانت کی سربراہی والی بنچ نے عرضی گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ سدھارتھ دیوے کی دلائل سننے کے بعد یہ حکم دیا۔درخواست گزار کو اجازت دیتے ہوئے بنچ نے واضح کیا کہ وہ زیر التوا معاملے کے سلسلے میں کسی بھی عوامی تقریب میں شرکت یا میڈیا سے خطاب نہیں کر سکیں گے ۔