لڑکیوں کےلئے والی بال مقابلوں کاانعقاد

نوشہرہ //خواتین بالخصوص لڑکیوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے او ر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے موقعہ فراہم کرنے کےلئے فوج کی جانب سے نوشہرہ میں لڑکیوں کےلئے والی بال مقابلوں کا اہتمام کیا گیا ۔فوج کی جانب سے تحصیل انٹر سکول گرلز والی بال مقابلوں کا اہتمام گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول سیری میں کیا گیا ۔فوج کی نوشہرہ بریگیڈ کی جانب سے منعقدہ ان مقابلوں کے ذریعہ لڑکیوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کےلئے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ۔ان مقابلوں میں مختلف علاقوں کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کر کے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ۔نوشہرہ بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر کرنل روی کمار نے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو تمغوں کے ساتھ ساتھ شرکت کے سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔قومی سطح پر ہندوستانی کی والی بال میں نمائندگی کرنے والے جموں وکشمیر کے کھلاڑی ثقلین طارق نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کےلئے میچ دیکھا اور انہیں اپنے روزمرہ کے معمولات میں کھیلوں کو شامل کرنے کا مشورہ دیا۔