لڑکیوں کی انڈر 19کرکٹ ٹیم ادھم پور روانہ

حسین محتشم

پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ کی لڑکیوں کی کرکٹ ٹیم پہلی بار اپنے ضلع سے باہر کیسی دوسرے میں شرکت کرنے جا رہی ہے۔محکمہ یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کی جانب سے ضلع ادھم پور میں لڑکیوں کی ایک مکمل ٹیم شرکت کرنے کیلئے روانہ کی گئی۔بتا دیں کہ ٹیم میں اکثر کھلاڑی راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی نے تیار کئے ہیں اور اب راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی کے زیادہ تر کھلاڑی اپنے ضلع کی نمائندگی کے لئے منتخب ہو گئے ہیں۔راہول ڈرویڈ کرکٹ اکیڈمی کے چیئرمین پرویز ملک افریدی نے اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے ثابت کر دیا ہے کہ لڑکیاں کسی بھی شعبے میں لڑکوں سے کم نہیں ہیں اور وہ بھی مختلف سطحوں پر کھیل سکتی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پونچھ کی ٹیم ریاستی سطح کے اس ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھائے گی۔