محمد بشارت
کوٹرنکہ // ضلع راجوری کے بلاک کوٹرنکہ کی پنچایت حلقہ لڑکوتی میں پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نو عمر بچیوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ محکمہ جل شکتی ملازمین کی ہٹ دھری اور لاپرواہی کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ جل جیون مشن سکیم کے تحت ہر گھر کو نل سے جل دینا تو دور کی بات،یہاںپرانی لائنوں کی بھی مرمت نہیں کی گئی ہے اور نہ ہی محکمہ کا کوئی ملازم ان خستہ حال لائنوں کی طرف دھیان دیتا ہے۔ بچیوں نے کہا کہ انکے والدین بھی دو کلو میٹر کی دوری سے پانی لا لاکر اب بزرگ ہوچکے ہیںاور آزادی کے 77سال بھی وہ پانی جیسی سہولت سے محروم ہیں۔ بچیوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد محکمہ جل شکتی کے مقامی ملازمین کو متحرک کرکےجواہدہ بنایا جائے ۔بچیوں نے کہا کہ اگر جل جیون مشن کا کام پنچایت میں چل رہا ہے تو انکی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوے انکےساتھ بھی انصاف کیا جائے۔