لڑائی کووڈ کے ساتھ ہے ، کانگریس سے نہیں: راہل

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کے باعث ملک کو سنگین حالات کا سامنا ہے اور حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ یہ لڑائی کانگریس یا حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ نہیں بلکہ کورونا سے ہے ۔ گاندھی نے منگل کے روز ٹویٹ کیا’’مودی حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ جدوجہد کووڈ کے ساتھ ہے ، کانگریس اور اپوزیشن کی سیاسی پارٹیوں کے ساتھ نہیں ہے‘‘۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک اخبار میں شائع کانگریس صدر سونیا گاندھی کا ایک انٹرویو بھی پوسٹ کیا ہے۔