لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن ڈوڈہ کا احتجاج

ڈوڈہ//ضلع ڈوڈہ میں محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ برقی توانائی، محکمہ ہینڈ لوم کے سینکڑوں عارضی ملازمین نے ضلع صدر لو پیڈ ایمپلائز فیڈریشن نیاز احمد راہی کی سر براہی میں ریلی نکالی جس میں عارضی ملازمین نے حصہ لیا۔احتجاج میںلو پیڈ نے عارضی لازمین کی حمایت کی۔اس موقعہ پر غلام حسن پانپوری اور شکیل احمد دیو نے اپنے خطاب میں کہا کہ غریب مزدوروں کے چو لہے جلنا بند ہو گئے ہیں اور فیس کا انتظام نہ ہونے سے بچوں کو سکولوں سے خارج کردیا گیا بلکہ کچھ ملازمین نے تنخواہ نہ ملنے پر خود کو آگ لگا نے کا سلسلہ شروع کررکھاہے ۔انہوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ عارضی ملازمین کے حق میں مستقلی کے احکامات صادر کئے جائیں اورعرصہ 5سال سے زیر التوا پڑی تنخواہیں واگذار کی جائیں ۔ضلع صدر نیاز احمد راہی نے حکومت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عارضی ملازمین مالی طور سے کافی کمزور ہو گئے ہیں اور ان کے بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں ۔