لوہیدھار سڑک کی تعمیرمیںمبینہ طور غیر معیاری مواد کا استعمال | قصورواروں کے خلاف کاروائی عمل میں لا نے کا عوام کا مطالبہ

عاصف بٹ
کشتواڑ// سب ڈویژن چھاترو کے علاقہ لوہیدھار میں لوہیدھارسڑک پر عوام نے غیرمعیاری مواد استعمال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ 1 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے بنی دو کلومیٹر لوہیدھار سڑک پر چند ماہ قبل بلیک ٹاپ ڈالا گیا تھا جو چند ماہ کے دوران ہی اکھڑ گیا اور سڑک پر اپنی من مرضی سے کام ہوا ہے جسکی جانچ عمل میں لائی جانی چاہئے اور اس میں ملوث سبھی افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لانی چاہئے۔ عبدالطیف نامی مقامی شہری نے بتایا کہ جو ٹھیکیدار کہیںکام نہیں کرسکتا اسے لوہیدھار سڑک پر کام دیا جاتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ اگر کوئی افسر علاقہ کا دور ہ کرکے جایزہ لے تو انھیں زمینی حقایق معلوم ہونگیں، سڑک ہر کسی ہے اور اسکی تعمیر میں بھی غیر معیاری مواد استعمال کیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں محض چند ماہ کے اندرہی سڑک پر گڑھے پڑنے شروع ہوگئے۔انہوںنے کہا کہ اگر کروڑوں روپے صرف کئے گئے تو کام کیونکر معیاری نہ ہوا ،اسکی جانچ ہونی چاہئے اور اسمیں ملوث سبھی افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جانی چاہئے۔