لوگ افواہوں پردھیان نہ دیں :ڈی سی پونچھ

منڈی//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو نے ضلع کے لوگوں سے  افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل کی ہے۔یہاں جاری ایک پریس بیان میں ضلع ترقیاتی کمشنر  پونچھ نے ضلع کے عوام سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ تحصیل اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ موجودہ حاضرہ کے سلسلے میں مکمل رابطہ قائم رکھیںاور ایک دوسرے سے جڑے رہیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ اگر موجودہ حالات سے متعلق کسی بھی قسم کی پریشانی کاسامناہوتاہے تووہ فوری طورپرپولیس کے 100 نمبریاپولیس کنٹرول روم 01965-220285اور9086213188کے نمبرات پر رابطہ کر یں۔ انہوں نے کہا ہے عوام کو چاہیئے کہ وہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر بالکل یقین نہ کریں ۔انہوں نے کہا ہے کہ کچھ لوگ افواہیں پھیلارہے ہیں لیکن میں یہ واضح کرناچاہتاہوں کہ عوام کے لیے انتظامی دفاتر کے علاوہ دکانیں بھی کھلی رہیں گی۔