لوگوں کا گھروں سے نکلناحوصلہ افزاء : عمرعبداللہ

سرینگر //نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ لوگ ڈی ڈی سی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے سخت سردی کے بائوجود بھی نکل رہے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک پیغام میںعمر عبداللہ نے ان خیالات کا اظہار اسوقت کیا  جب ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا ’’ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ لوگ سخت سردی کے بائوجود بھی ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے اپنے گھروں سے باہر آرہے ہیں‘‘۔ووٹنگ اگر پہلے مرحلے میں کم ہورہی تھی لیکن سردی میں کمی کے ساتھ ہی ووٹنگ میں بھی اضافہ ہوا۔