لوک سبھا پولنگ: 1بجے تک پلوامہ میں1.51فیصد،شوپیان میں2.25فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سرینگر/جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیان اضلاع ،جبکہ ریاست کے لداخ خطے میں سوموار کودن کے ایک بجے تک مجموعی طور پر11.63فیصد ووٹران نے اپنی رائے کا اظہار کیا تھا۔

مذکورہ علاقوں میں آج لوک سبھا انتخابات کے سلسلے میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران پلوامہ میں محض1.51فیصدجبکہ شوپیان میں2.25فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔

ان اعداد و شمار کے مطابق لداخ خطے کے لیہہ ضلع میں دن کے ایک بجے تک29.38فیصد جبکہ کرگل ضلع میں 51.26فیصد ووٹنگ درج کی گئی تھی۔