سرینگر/جموں کشمیر کی دو نشستوں پر جمعرات کو لوک سبھا کی ووٹنگ کے دوران پانچ بجے تک مجموعی طور پر43.3فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ سرینگر ضلع کے اندر اس مدت تک سب سے کم 7 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی تھی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرینگر پارلیمانی نشست پرضلع بڈگام میں دن کے پانچ بجے تک 21.0فیصد ،ضلع گاندربل میں16.8فیصد جبکہ ضلع سرینگر میں7.oفیصدو وٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
سرینگر کی پارلیمانی نشست انہی تین اضلاع پر مشتمل ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع ریاسی میں پانچ بجے تک69.8فیصد،کٹھوعہ میں69.8فیصد،اُدھمپور میں72.2فیصد،رامبن میں56.4فیصد،ڈوڈہ میں60.5فیصد اور ضلع کشتوار میں60فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی۔
اُدھمپور پارلیمانی نشست انہی چھ اضلاع پر مشتمل ہے۔
ووٹنگ آج صبح سات بجے شروع ہوئی جو شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔